ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کباڑی کی دکان میں زبردست دھماکہ، 4 ہلاک، کئی سنگین طور پر زخمی

کباڑی کی دکان میں زبردست دھماکہ، 4 ہلاک، کئی سنگین طور پر زخمی

Tue, 26 Jun 2018 11:40:52    S.O. News Service

مظفر نگر،26؍جون (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )تھانہ سول لائن علاقہ واقع کچی سڑک پر آج صبح ایک کباڑی کی دکان میں زبردست دھماکہ ہوا جس میں 4 لوگوں کی موت ہوگئی۔ اس دھماکہ میں کئی لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی آناً فاناً میں پولس اور ایڈمنسٹریٹو افسران سمیت ڈی ایم اور ڈی آئی جی سہارنپور موقع پر پہنچ گئے اور دھماکے کی جگہ کو سیل کر دیا گیا۔ ابتدائی جانکاری کے مطابق آج صبح تھانہ سول لائن حلقہ کے پیر نامی جگہ کے پاس ایک کباڑی کی دکان میں ہوئے اس دھماکہ میں کئی راہ گیر خواتین و مرد بری طرح زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکہ اس قدر زبردست تھا کہ کچھ دیر کے لیے کسی کو کچھ بھی سمجھ میں نہیں آیا۔ اچانک دھماکہ میں زخمی ہونے والوں کی چیخ و پکار شروع ہو گئی جس پر راہ گیروں سمیت آس پاس کے دکانداروں کے ساتھ ہی محلہ کے باشندوں نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے زخمیوں کو ضلع اسپتال بھیجنا شروع کیا جہاں سے اس حادثہ کی اطلاع اتر پردیش پولس کو 100 نمبر پر ڈائل کر کے دی گئی۔ خبر ملتے ہی پولس محکمہ میں بھی افرا تفری کا عالم پیدا ہو گیا۔ تھانہ پولس کے ساتھ ہی یو پی 100 پر ڈائل کی گئی گاڑیاں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔ دوسری طرف خبر ملتے ہی ایس ایس پی اننت دیو تیواری، ایس پی سٹی سمیت کثیر تعداد میں فورس بھی موقع پر پہنچ گئی۔
 


Share: